نئی دہلی، 30؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر سونیا گاندھی کو آج ایک نجی ہسپتال سے چھٹی مل گئی،وہ یہاں وائرل بخارکی شکایت کے بعدبھرتی ہوئی تھیں۔شری گنگا رام ہسپتال کے چیسٹ اینڈ پلمانالوجی میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سینئر مشیر ڈاکٹر ارون کمارباسونے کہاکہ گاندھی کا بخار ٹھیک ہو گیا ہے اور انہیں مستحکم حالت میں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کوتقریباََ11بج کر 30منٹ پر ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔69سالہ گاندھی کو 28نومبر کی شام کو اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔اگست میں بھی گاندھی وارانسی میں ایک روڈشو کے دوران بیمار پڑ گئیں تھی، تب انہیں 12دن تک ہسپتال میں رہنا پڑا تھا۔